مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پولیس کمشنر منوج کمار ورما نے گرامین پنچایت ہسپتال کو دو دو آکسجین سلینڈر اور آکسجین کنسنٹریٹر عطیہ کیا۔
بیرکپور کمشنریٹ کے پولیس کمشنر منوج کمار ورما نے جگتدل اسمبلی حلقے میں واقع کاؤ گاچھی ویویکا نند گرامین ہسپتال کو دو آکسجین سلینڈر اور دو آکسجین کنسنٹریٹر دے کر فلاحی کاموں کے لئے مدد کے لئے ہاتھ بڑھا دیا ہے۔
پولیس کمشنر منوج کمار ورما نے کہا کہ نے ہمارے سامنے آج ایک ایسا وقت ہے جہاں ہر آدمی پریشان ہے۔ چاروں طرف افراتفری کا ماحول ہے. اس وقت ایک دوسرے کی مدد کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سبھوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہئے۔ ایک دوسرے کی مدد کے بغیر نہ اس بیماری کو شکست دے سکتے ہیں اور نہ ہی اس کے خاتمہ کے بعد خود کو سنبھال سکتے ہیں، اس کے لئے ہمیں ابھی سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
آئی پی ایس آفیسر کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ اس وقت آکسجین کانسٹریٹر، آکسیجن ٹینک، آکسیجن ری فیلنگ کی کتنی اہمیت ہے۔ اس کے مدنظر ہسپتال کو دو دو آکسیجن سلینڈر اور کانسٹریٹر عطیہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرکپور پولیس کمشنریٹ کی جانب سے 85 آکسجن سلینڈرز ضلع مجسٹریٹ کو عطیہ کیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو برقرار رکھنے کی کوشش جاری رہے گی۔
دوسری طرف جگتدل سے ترنمول کانگریس کے رکن سو ناتھ سوم کا کہنا ہے کہ پولیس کمشنر منوج کمار ورما کی سماجی خدمات کو کسی بھی طرح سے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ہر ذمہ دار شخص کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔