ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں صدر راج کا مطالبہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما بابل سپریا نے ممتا حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے صدر راج کا مطالبہ کیا ہے۔

سپریا نے ممتا حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے صدر راج کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 10:55 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں مرکزی وزیر بابل سپریا نے کہا کہ ممتابنرجی کی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، تاہم اب امن وامان بحال کرنے کے لیے ریاست میں صدر راج نافذ کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما بابل سپریا نے ممتا بنرجی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ریاست میں تشدد کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سپریا نے ممتا حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے صدر راج کا مطالبہ کیا
سپریا نے ممتا حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے صدر راج کا مطالبہ کیا

مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ بنگال میں آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار ممتا بنرجی کی حکومت اور ان کی پولیس ہے۔

بی جے پی رہنما کے مطابق مغربی بنگال کے عوام ممتا بنرجی کی حکومت سے ناراض ہیں، کیوں کہ ریاستی حکومت کے پاس ترقیاتی منصوبے نہیں ہیں۔

بابل سپریا نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کے کارکنان کو مارا جارہا ہے اور بی جے پی کے رہنما منیش شکلا کا تھانے کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ قتل معاملے میں اب تک اہم ملزم کی گرفتاری عمل نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اتنے مسائل ہیں، اس لیے ایسے حالات میں بنگال میں صدر راج نافذ کرنا لازمی ہوگیا ہے۔

مرکزی وزیر بابل سپریا نے کہا کہ مرکزی حکومت کو بنگال کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.