ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس کی رہنما کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری - مغربی بنگال ای ٹی وی بھارت خبر

کولکاتہ ہائی کورٹ نے مالدہ کے ہریش چندر پور کے بیرا گرام پنچایت پردھان سونامونی ساہا کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ جس کے سبب اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنایا۔

گرفتاری کا وارنٹ جاری
گرفتاری کا وارنٹ جاری
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 8:55 PM IST

کولکاتہ ہائی کورٹ نے مالدہ ضلع میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی پیکج میں بدعنوانی کا معاملے پر سحت نوٹس لیا ہے۔ کولکاتہ ہائی کورٹ نے مالدہ کے ہریش چندر پور کے بیرا گرام پنچایت پردھان سونامونی ساہا کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنایا۔

گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کے بعد ترنمول کانگریس کی رہنما اور پنچایت پردھان سونا مونی ساہا اب کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2017 میں مالدہ ضلع میں سیلاب سے بھیانک تباہی ہوئی تھی۔ سیلاب سے متاثر گاؤں والوں کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے معاوضے اعلان کیا گیا تھا۔
پنچایت پردھان سونامونی ساہا پر الزام ہے کہ انہوں نے راحت پیکج کے تحت ملنے والی رقم متاثرین کے اکاؤنٹ میں دینے کے بجائے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروایا تھا۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد پنچایت پردھان کے کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

کانگریس، سی پی آئی ایم اور بی جے پی نے کلکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے پنچایت پردھان کے خلاف گرفتاری کا پروانہ جاری کرنے پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ پنچایت پردھان کے علاوہ بدعنوانی کے اس کھیل میں ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنما ملوث ہیں۔ یکہ بعد دیگرے تمام رہنما گرفتار ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.