ETV Bharat / city

انوراگ ٹھاکر کو سیاہ جھنڈا دکھایا گیا

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 7:35 PM IST

سورو گنگولی کی عیادت کے لیے ہسپتال جارہے بی سی سی آئی کے سابق صدر اور موجودہ وزیر انوراگ ٹھاکر کو بائیں محاذ کے حامیوں نے سیاہ جھنڈا دکھایا، لیکن وہ ان سب کی پرواہ کیے بغیر گانگولی سے ملنے ہسپتال پہنچے۔

انوراگ ٹھاکر
انوراگ ٹھاکر

ریاست مغربی بنگال کے وزیر برائے مملکت انو راگ ٹھاکر کو بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کی عیادت کے لئے ہسپتال جانے کے دوران بائیں محاذ کے حامیوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ بائیں محاذ کے سینکڑوں حامیوں نے بی سی سی آئی کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر کو سورو گنگولی کی عیادت کے لئے ہسپتال جانے کے دوران سیاہ جھنڈا دکھایا۔

بائیں محاذ کے حامیوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ مظاہرین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ وزیر برائے مملکت انو راگ ٹھاکر ان سبھوں کی پرواہ کئے بغیر سورو گنگولی کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے۔

نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ' دادا فائٹر ہیں۔انہوں نے اپنی زندگی میں نہ جانے کتنی بار اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا۔ انہوں نے ہر چیلنج کا سامنا کیا اور اس پر کامیابی بھی حاصل کی۔ وہ بہت جلد صحتیاب ہو کر ہم سب کے درمیان آییں گے۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ' میں دادا کو بیس برسوں سے جانتا ہوں۔ وہ ایک کامیاب کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب منتظمین بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: بی جے پی کی ریلی میں جوتا پھینکا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ' دادا کو ابھی بہت کام کرنے باقی ہیں مزید انہیں بھارتی کرکٹ کو کامیابیوں کی بلندیوں تک لے جانا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.