مالدہ ضلع کے تین نمبر گورنمنٹ کالونی میں رہنے والے ایک شخص نے شادی کی دوسری سالگرہ پر چاند پر زمین خرید کر اپنی بیوہ کو غیر معمولی تحفہ دیا ہے۔
کبھی ہم دادی اور نانی اماں سے چاند پر گھر بسانے اور پریوں کے رہنے کے سلسلے میں ڈھیر سارے قصے سنا کرتے تھے، اس وقت کسی کو اس بات کا ذرا بھی گمان بھی نہیں تھا یہ قصہ سچ بھی ہو سکتا ہے۔
آج دنیا کے امیر لوگوں کے درمیان زمین چھوڑ کر چاند پر زمین خریدنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ واقعی جو شخص چاند پر زمین خرید رہا ہے، وہ کسی عجوبے سے کم نہیں ہے۔
مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے تین نمبر گورنمنٹ کالونی میں رہنے والے راجیو چکرورتی نام کے ایک شخص نے خواب کو حقیقت میں بدل کر دیکھایا ہے۔
مالدہ میونسپلٹی میں الیکٹریکل انجینئر راجیو چکرورتی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر چاند پر زمین خرید کر اپنی بیوی دیب جانی چکرورتی کو غیر معمولی تحفہ دیا ہے۔
الیکٹریکل انجینئر راجیو چکرورتی نے کہا کہ شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی دیب جانی کو غیر معمولی تحفہ دینے کے بارے میں سوچ رہے تھے، انٹرنیٹ پر سرچنگ کے دوران چاند پر زمین خریدنے سے متعلق خبر نظروں سے گزری۔
انہوں نے کہا کہ فوراً امریکہ میں ناسا سے رابطہ کیا اور زمین خریدنے میں دلچسپی دکھائی۔ ان کی یقین دہانی کے باوجود بھروسہ کر پانا تھوڑا مشکل کام لگ رہا تھا۔ وہاں سے ایک میل آیا اور تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ 68 امریکی ڈالر دے کر ایک ایکڑ زمین خرید لی۔ زمین خریدنے پر وہاں سے سرٹیفکیٹ بھیجا گیا۔ سرٹیفکیٹ دیکھنے کے بعد انجینئر کی بیوی کو یقین نہیں ہوا۔ امریکی اتھارٹی نے اس کی تصدیق کی تو اسے یقین آیا۔
الیکٹریکل انجینئر راجیو چکرورتی کی بیوی دیب جانی چکرورتی نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے انمول تحفہ ہے۔ انہوں نے دور دراز کے علاقے میں مکان بنانے کے بارے میں سوچا تھا لیکن انہیں معلوم نہیں تھا اتنی دور ہوگا۔