ETV Bharat / city

انجمن اردو ترقی ہند مغربی بنگال کے وفد کی وزیر جاوید احمد خان سے ملاقات

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 1:59 PM IST

انجمن ترقی اردو ہند مغربی بنگال کے وفد نے ٹی ایم سی کے سینیئر رہنما اور کابینی وزیر جاوید احمد خان سے ملاقات کرکے مسلسل دوسری مرتبہ وزیر بننے پر مبارکباد پیش کی۔

anjuman taraqi urdu hind delegate meet minister javed ahmed khan
انجمن اردو ترقی ہند مغربی بنگال کے وفد کی وزیر جاوید احمد خان سے ملاقات

ادیب و دانشور قیصر شمیم کی قیادت میں انجمن ترقی اردو ہند مغربی بنگال کے وفد نے ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور کابینی وزیر جاوید احمد خان سے ملاقات کرکے مسلسل دوسری مرتبہ وزیر بننے پر مبارکباد پیش کی۔

اس کے علاوہ وفد نے ریاستی وزیر جاوید احمد خان سے ریاست میں اردو زبان کی ترقی کے سلسلے میں متعدد امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

انجمن ترقی ہند اردو مغربی بنگال کے رکن واصف اختر نے کہا کہ یہ ایک رسمی ملاقات تھی اور وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی ہے کیونکہ لاک ڈاون کے سبب ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جاوید احمد خان وہ شخص ہیں جنہوں انجمن ترقی اردو ہند مغربی بنگال کو اپنا دفتر بنانے کے لیے توپسیا میں زمین دی اور آج اردو گھر کے نام سے مشہور دفتر کے تعمیراتی کام آخری مرحلے میں ہیں۔

اس موقع پر قیصر شمیم، قاسم علیگ سمیت انجمن اردو ترقی ہند مغربی بنگال کے کئی سرگرم اراکین بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کے لئے ملک میں کوئی جگہ نہیں: جاوید احمد خان

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان نے انجمن اردو ترقی ہند مغربی بنگال کو دفتر کھولنے کے لیے توپسیا کے چھپن تالاب کے قریب زمین مہیا کرائی۔ ریاستی وزیر جاوید احمد خان اردو گھر کے تعمیراتی اخراجات بذات خود برداشت کررہے ہیں۔

انجمن ترقی اردو ہند مغربی بنگال کا اپنا کوئی دفتر نہیں تھا، برسوں سے کرائے کے مکان میں ادارے کا دفتر تھا، لیکن اب ادارے کو اپنا ذاتی دفتر میسر ہوچکا ہے اور آنے والے مہینوں میں اس دفتر سے عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.