ETV Bharat / city

امت شاہ 30 جنوری کو مغربی بنگال  کا دورہ کریں گے - امت شاہ 30 جنوری کو مغربی بنگال

بی جے پی کی وزارت داخلہ نے امت شاہ کے دورے کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ 30 جنوری کو مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کا دورہ کریں گے۔

amit shah will two days visit to west bengal on 30th January
امت شاہ 30 جنوری کو مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کا دورہ کریں گے
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 10:33 PM IST

مغربی بنگال میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کے ریاست کے دورے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دو مہینوں کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کے دورے کا سلسلہ جاری ہے۔

چند روز قبل بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے مغربی بنگال کا دورہ کیا تھا، اس کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ ایک بار پھر مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے، بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے نے کہا کہ وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے سے متعلق شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

چند گھنٹوں قبل وزارت داخلہ کی جانب سے امت شاہ کے دورے سے متعلق پیغام پہلے بی جے پی کی مرکزی کمیٹی کو ملا، اس کے بعد ان کی جانب سے ای میل کے ذریعہ وزیر داخلہ امت شاہ کے تفصیلی شیڈول موصول ہوا۔

شیڈول کے مطابق بی جے پی کے رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ 30 جنوری کو مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے، اس مرتبہ شمالی 24 پرگنہ دورے کا مرکزی مقام ہوگا، وزیر داخلہ امت شاہ اپنے دورے کے دوران شمالی24پرگنہ کے بنگاوں کے ٹھاکر نگر میں متوا سماج کے جلسے کو خطاب بھی کریں گے۔

وزیر داخلہ امت شاہ کی بی جے پی کے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر کے ساتھ ملاقات ہوگی جہاں مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی نافذ کرنے کو لے کر تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.