ETV Bharat / city

درگا پوجا سے قبل امت شاہ کا بنگال دورہ

ریاست مغربی بنگال میں سنہ 2021 کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں بی جے پی نے ابھی سے شروع کر دی ہے۔

Amit Shah likely to visit Bengal before Durga Puja

author img

By

Published : Oct 2, 2020, 7:43 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں 2021 کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت امت شاہ کریں گے۔ اس سلسلے میں درگا پوجا سے قبل امت شاہ بنگال کا دورہ بھی کریں گے۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی ذمہ داری خود امت شاہ نے لی ہے۔ درگا پوجا سے قبل بنگال میں وہ پارٹی ورکروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

ریاست مغربی بنگال میں 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کے مد نظر بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی ہے۔ دہلی میں گذشتہ دنوں بنگال کے رہنماؤں کے ساتھ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے مطابق درگا پوجا کے دوران ہی امت شاہ بنگال کا دورہ کریں گے۔

گذشتہ کل ہوئے میٹنگ کے دوران ہی امت شاہ کے بنگال دورہ کا فیصلہ کیا گیا۔ آئندہ سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر امت شاہ کے دورے کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس دوران امت شاہ پارٹی کے لائحہ عمل طے کریں گے۔ ساتھ ہی زمینی سطح پارٹی کے حالات کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ پارٹی کے کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

گذشتہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو بنگال میں بڑی کامیابی ملی تھی۔بی جے پی کے ووٹوں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا تھا ۔بی جے پی بنگال کے کل 18 سیٹوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ 18 سیٹوں پر ملی کامیابی کے بعد سے بی جے پی مغربی بنگال کے اقتدار پر قبصہ کرنے کی تیاری میں ہے۔ وہیں ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس بھی اب خطرہ محسوس کر رہی ہے۔بنگال میں اب ترنمول کانگریس کا مقابلہ بی جے پی سے ہی ہے۔ بی جے پی بھی بنگال کے اقتدار پر قبصہ کرنے کے لیے تمام حربے اپنا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.