ETV Bharat / city

مغربی بنگال: امیت شاہ نے دلیپ گھوش سے حال دریافت کیا - کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر صبح کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا، اس تعلق سے وزیر داخلہ امیت شاہ نے ان سے فون پر رابطہ کرکے ان کا حال دریافت کیا۔

مغربی بنگال: امیت شاہ نے دلیپ گھوش سے حال دریافت کیا

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 10:11 PM IST

مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش پر مبینہ حملے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دلیپ گھوش سے فون پر بات کی اور ان کا حال معلوم کیا۔

مغربی بنگال: امیت شاہ نے دلیپ گھوش سے حال دریافت کیا

اس حملے کے خلاف ترنمول کانگریس کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں بی جے پی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ' ان کی رہائش گاہ نیو ٹاؤن راجر ہاٹ میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ان پر حملہ کیا ہے'۔

اس کی اطلاع ملتے ہی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دلیپ گھوش سے فون پر بات کی اور ان پر ہوئے حملے کے متعلق پوری جانکاری حاصل کی۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے ان سے پوچھا کہ' کن لوگوں نے اور کس طرح ان پر حملہ کیا گیا اس کے متعلق امیت شاہ نے دلیپ گھوش سے فون پر تفصیل سے باتیں کی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے بتایا کہ امیت شاہ نے ان کو فون کیا ہے۔اس واقع کے متعلق تفصیلات حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مجھے فون کیا تھا میں نے ان کے تمام باتوں سے آگاہ کر دیا ہے۔میں نے انہیں بتایا ہے کہ ترنمول کانگریس کے لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔

دلیش گھوش نے مزید کہاکہ' یہ معمول کی بات ہو گئی ہے۔میرے اوپر اس طرح کے حملے ہمیشہ ہوتے رہتے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے یوئے انہوں نے ترنمول کانگریس پر الزام لگایا کہ گذشتہ تین دنوں سے ترنمول کانگریس کے لوگ گھر گھر جاکر دھمکیاں دے رہے ہیں کہ دلیپ گھوش یہاں آ رہا ہے تو کچھ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ترنمول کانگریس کی زمینداری چلتی ہے۔اس حملے کے بعد دلیپ گھوش نے ایک بار پھر انتباہ دیا ہے کہ سب کچھ توڑ پھوڑ کر دونگا۔میں پھر چائے پینے جاؤں گا۔اگر خبر ملی کہ وہ لوگ پھر حملہ کریں گے تو پہلے سے ہی تیار ہوکر جاؤں گا۔تب ان لوگوں کو سمجھ میں آ جائے گا کہ اس ریاست میں یہ سب نہیں چلے گا۔معمول کی طرح آج بھی دلیپ گھوش صبح کو چہل قدمی کے لئے گھر سے نکلے تھے۔اسی وقت ان پر کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا۔ان کی گاڑی توڑ پھوڑ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.