ETV Bharat / city

Narada Case: ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو ملی مشروط ضمانت

کلکتہ ہائی کورٹ نے ناردا کیس (Narada Case) پر سماعت کرتے گرفتار ترنمول کانگریس رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو دو لاکھ کے نجی مچلکے کے عوض مشروط ضمانت دی گئی ہے۔

all-four-tmc-leaders-got-bail-in-narda-scam

author img

By

Published : May 28, 2021, 4:30 PM IST

Updated : May 28, 2021, 5:52 PM IST

(Narada Case) ناردا معاملے کے ملزمین فرہاد حکیم (Farhad Hakim)، سبرتو مکھرجی (Subroto Mukherjee)، مدن مترا (Madan Mitra) اور شوبھن چٹرجی (Sobhan Chatterjee) کے ضمانت کے سلسلے میں کلکتہ ہائی کورٹ (Calcutta High Court) میں پانچ ججوں کے وسیع تر بینچ جمعرات سے ہی سماعت کررہی تھی اور آج سماعت مکمل ہونے کے بعد پانچ ججوں کے وسیع تر بنچ نے چاروں ملزمین کو مشروط ضمانت دے دی ہے۔

جن شرطوں کے بنا پر ان چار ملزمین کو رہا کیا گیا ہے اس کے مطابق چاروں ملزمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ناردا معاملے سے متعلق میڈیا سے کسی طرح کی بات نہیں کریں گے کیس کے ثبوت سے کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی ہوگی۔ بنچ نے کہا کہ آئندہ شنوائی کے دوران ضمانت رد بھی کی جا سکتی ہے۔

ویڈیو

آج کلکتہ ہائی کورٹ میں پانچ ججوں کی وسیع تر بینچ نے بہت جلد شنوائی مکمل کر لی۔ آج کی شنوائی کے دوران سی بی آئی کے وکیلوں کو زیادہ سوال و جواب کرنے کے موقع ہی نہیں ملا۔ گرچہ سی بی آئی اور سولسٹر جنرل تشار مہتا نے الگ سے ملزمین کی ضمانت نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ اثر و رسوخ والے ہیں اور اس معاملے کو متاثر کر سکتے ہیں۔ جس پر عدالت نے تشار مہتا سے سوال کیا کہ یہ چار ملزمین پہلے بھی اثر و رسوخ والے تھے اچانک سے اثر و رسوخ والے ہو گئے ہیں ایسا نہیں ہے تو پھر ابھی کیوں ضمانت کی مخالفت کر رہے ہیں۔'

عدالت نے سی بی آئی سے مزید سوال کیا کہ چارج شیٹ جمع ہونے کے بعد گرفتاری کیوں کی گئی۔ شنوائی کے آغاز میں ہی کارگزار چیف جسٹس راجیش بندال نے سوال کیا کہ اگر ابھی ملزمین کی ضمانت پر شنوائی ہو رہی ہے تو اس پر کوئی مسئلہ ہے۔ جس پر سی بی آئی کے وکیل تشار مہتا نے کہاکہ ضمانت پر اعتراض نہیں ہے۔ لیکن کچھ شرط لازمی ہیں۔

عدالت نے ملزمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے پر میڈیا سے بات نہیں کریں گے، کسی طرح کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ ضروت پڑنے پر عدالت میں حاضر ہونا پڑے گا۔ سی بی آئی کے ان سوالات کے بعد ہی عدالت نے چاروں ملزمین کو مشروط ضمانت پر رہا کر دیا۔ ملزمین اب اپنے نجی اور دفاتر کے کام کر سکیں گے۔

Last Updated : May 28, 2021, 5:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.