ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس رہنما انوبراتا منڈل کی قسمت داؤ پر

آٹھویں اور آخری مرحلے میں پانچ اضلاع کی 35 سیٹوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ سب کی نظریں بیربھوم ضلع اور ترنمول کانگریس کے رہنما انوبراتا منڈل پر مرکوز ہوں گی۔

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 5:30 PM IST

all eye on anu brata mondal district birbhum

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں کل پانچ اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے آٹھویں اور آخری مرحلے میں پانچ اضلاع کی 35 سیٹوں کی ووٹنگ کے لیے مرکزی فورسز کی 753 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پانچ اضلاع کی 35 سیٹوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جائیں گے، تاہم اس درمیان سب کی نظریں بیربھوم ضلع اور انوبراتا منڈل پر مرکوز ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق انو براتا منڈل کے گڑھ بیربھوم ضلع کے 3908 بوتھوں میں سے 1175 پولنگ بوتھوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ان بوتھوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو سو سے زائد بوتھوں پر کویک رسپانس اسکواڈ کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق بیربھوم ضلع میں پرامن ووٹنگ کروانے کے لیے پانچ ضلع مجسٹریٹ کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 11 ہزار 860 پولنگ مراکز پر مرکزی فورسز اور کولکاتا، مغربی بنگال پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیربھوم ضلع میں مرکزی فورسز کی 224 کمپنیاں، مالدہ ضلع میں 110 اور مرشدآباد ضلع میں مرکزی فورسز کی 212 کمپنیاں تعینات یوں گی۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں شمالی کولکاتا کی سات، مالدہ ضلع کی چھ، مرشدآباد اور بیربھوم ضلع کی 11-11 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اس مرحلے میں پانچ اضلاع میں کل ووٹرز کی تعداد 84,77,728 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 43,55,835 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 41,21,735 ہے۔ اس کے علاوہ تیسرے جنس ووٹرز کی تعداد 158 ہے۔

آٹھویں اور آخری مرحلے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے کل 283 امیدوار اپنی اپنی قسمت آزمائیں گے۔

گزشتہ کل انتخابی کمیشن نے بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر انوبراتا منڈل کو 72 گھنٹوں کے لیے نظر بند کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.