آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری قمرالزماں نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' نیوزی لینڈ میں جو معصوم مسلمانوں کو بہیمانہ طور پہ قتل کیا گیا اس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں، اور نیوزی لینڈ کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قصوار کو جلد سے جلد پکڑا جائے اور ان کو سخت سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 'اگر اس طرح کی حرکت کوئی مسلم شخص سے سرزد ہوجائے تو پوری دنیا اسے اسلام سے جوڑ نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ تی، لیکن کوئی اور ملوث ہو تو میڈیا اسے دہشت گرد کہنے سے بھی کتراتا ہے، یہ دوغولہ پن قابل مذ مت ہے'۔
انہوں نے کچھ لوگوں کی جانب سے اس سانحہ پر جشن منانے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ ایسا کر رہے ہیں جو نا قابل قبول ہے اور افسوسناک بھی ہے۔
آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ہونے والے اس احتجاج میں بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی اور ٹیپوسلطان مسجد کے سامنے احتجاج کیا۔