ETV Bharat / city

بنگال: چھٹویں مرحلہ کے انتخابات کے لیے وسیع حفاظتی انتظامات - west bengal 6th phase polling held on tomorrow

نہایت سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت جمعرات کے روز 43 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

All arrangements put in place for polling in 6th phase of elections in West Bengal

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 7:40 PM IST

بنگال میں چار اضلاع کی 43 سیٹوں پر چھٹے مرحلہ کے لیے جمعرات کو انتخابات ہوں گے۔ یہ اضلاع شمالی 24 پرگنہ پارٹ ٹو، نادیا پارٹ ٹو، ایسٹ وردھمان، پارٹ ٹو اور شمالی دیناج پور ہیں۔ چوپرا، اسلام پور، گولپوکھر، چوکلیا، کرنددھی ہمت آباد، مکلیا گنج، رائے گنج، ایٹاہار، کریم پور، تیہٹا، پالاشی پورا، کالی گنج، نقاشی پارا، چھپرا، کرشنا نگر شمال، نوادیپ، کرشنا نگر جنوب، باگدا، بانگاوں شمال (محفوظ)، بانگاوں جنوب (محفوظ) اور دیگر شامل ہیں۔

چھٹویں مرحلہ کے لیے کل ملاکر 306 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 27 خواتین ہیں۔ ان سیٹوں کے لیے 1.03کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 50.65 لاکھ خواتین اور 256 تیسری جنس ہیں۔ حکمراں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ان تمام 43 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتیں اور دیگر اتحادی انڈین سیکولر فرنٹ مشترکہ مورچہ کے بینر تلے الیکشن لڑہی ہیں۔ اس مرحلہ کے لیے بہوجن سماج پارٹی کے 37امیدوار، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے 23، کانگریس کے 12، اے آئی ایف بی کے چاراور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے دو امیدوار، 60 دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.