ETV Bharat / city

وزیر اعظم سے مرشد آباد میں کووڈ اسپتال تعمیر کرنے کی اپیل - وزیراعظم سے مرشدآباد میں کوویڈ اسپتال بنانے کی اپیل کی

مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی سے مرشدآباد میں کووڈ اسپتال قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم سے مرشدآباد میں کوویڈ اسپتال تعمیر کرنے کی اپیل

author img

By

Published : May 21, 2021, 9:03 PM IST

Updated : May 21, 2021, 9:20 PM IST

کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک اور خط لکھا ہے۔ اندرون ایک ہفتے ادھیر رنجن چودھری نے مختلف موضوعات پر تین مرتبہ وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی سے مرشدآباد میں کووڈ ہسپتال قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ پی ایم کیر فنڈ کو صحیح طریقہ سے استعمال کرنے کا وقت آچکا ہے اور اس کی پہل مرشدآباد سے کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مرشدآباد کے عوام کو کورونا اسپتال کی اشد ضرورت ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ضلع میں 500 بیڈ پر مشتمل اسپتال بنانے کے لیے وزیراعظم راحت فنڈ کا استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مرشدآباد میڈیکل کالج و اسپتال میں آکسجین کنسنٹریٹر پلانٹ قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرشدآباد کولکاتا سے تقریباً تین سو کیلو میٹر دور ہے اور طویل سفر کے دوران راستے میں ہی مریضوں کی موت واقع ہو رہی ہے۔

Last Updated : May 21, 2021, 9:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.