ETV Bharat / city

ابھیشک بنرجی، مکمل رائے کی اہلیہ کی عیادت کےلیے اسپتال پہنچے

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کی بیمار اہلیہ کی عیادت کی-

 ابھیشک بنرجی، مکمل رائے کی اہلیہ کی عیادت کےلیے اسپتال پہنچے
ابھیشک بنرجی، مکمل رائے کی اہلیہ کی عیادت کےلیے اسپتال پہنچے
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 5:43 PM IST

ترنمول کانگریس اور مکل رائے کے درمیان گہرا رشتہ ہے، یہی وجہ ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے کے باوجود مکل رائے اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی و ان کے بھتیجے ابھیشک بنرجی کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔

سالٹ لیک میں واقع ایک نجی ہسپتال میں بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کی اہلیہ گزشتہ کئی دنوں سے زیرعلاج ہیں۔ ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے مکل رائے کی بیمار اہلیہ کی عیادت کرنے ہسپتال پہنچے۔

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی سالٹ لیک میں واقع نجی ہسپتال پہنچے اور کرشنا رائے کی عیادت کی۔ انہوں نے مکل رائے اور ان کے بیٹے شبرانسو رائے سے بات چیت بھی کی اور علاج کے لیے ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔

ابھیشک بنرجی نے کہا کہ مکل رائے سے برسوں کی جان پہچان ہے، اسی رشتے کی بنیاد پر میں آج عیادت کے لیے ہسپتال پہنچا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ہی سب کچھ نہیں ہے بلکہ سیاست سے بڑھ کر انسانیت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.