مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی تھانہ کے تحت حالی شہر میں واقع جگن ناتھ فیری گھاٹ کے کنارے زوردار دھماکے میں ایک طالب علم کی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو نوجوان زخمی ہو گئے.
اس واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد نئی ہٹی تھانے کی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے- اس واقعے کی تحقیقات کے لئے فورنسک کی ٹیم بھی جائے وقوع پر پہنچی ہے۔Bomb blast in North Parganas
پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ زمین میں ڈھائی فٹ گہرا گھڈا بن گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک طالب علم کی موت ہو گئی ہے. اس کی شناخت سمت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گھاٹ کے کنارے سے گزرنے والی سڑک کے قریب بم چھپا کر رکھا گیا تھا۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
تفتیش جاری ہے. فورنسک ٹیم کی بھی مدد لی جا رہی ہے.
بیرکپور پولیس کمشنر منوج کمار ورما نے کہا کہ پورے معاملے کی باریکی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔
دوسری طرف نئی ہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پارتھو بھومک نے کہا کہ بی جے پی کے حامیوں نے علاقے میں غنڈہ گردی اور دہشت پھیلانے کے مقصد سے سڑک کے کنارے بم چھپا کر رکھا ہو گا.
مزید پڑھیں:بنگال میں بی جے پی رکن پارلیمان کے گھر کے قریب بم دھماکہ
بی جے پی کی جانب سے اس معاملے میں اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔