ETV Bharat / city

دوسرے مرحلے میں مرکزی فورسز کی 651 کمپنیاں تعینات - مرکزی فورسز کی 21 کمپنیاں تعینات

یکم اپریل کو مغربی بنگال میں ہونے والے دوسرے مرحلے کی پولنگ پر سب کی نظریں ہیں۔ کیونکہ اسی مرحلے میں نندی گرام اسمبلی حلقہ میں بھی ووٹنگ ہونی ہے۔ دوسری دوسرے مرحلے میں کل 30 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ جس کے لیے مرکزی فورسز کی 651 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔

651 company of central forces will deploy on second phase polling

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 10:18 PM IST

یکم اپریل کو مغربی بنگال کے دوسرے مرحلے میں 30 نشستوں ووٹنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں کل 10 ہزار 620 بوتھوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان بوتھوں پر پولنگ کے دوران مرکزی فورسز کی 651 کمپنیاں تعینات رہیں گی۔ صرف نندی گرام اسمبلی حلقہ میں مرکزی فورسز کی 21 کمپنیاں تعینات رہیں گی۔

پیر کے روز بانکوڑہ، دونوں مدنی پور اور سندر بن کے پولیس اہلکاروں اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ ریاستی چیف الیکشن کمشنر عارض آفتاب نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اہم میٹنگ کی ہے۔ عارض آفتاب نے انتظامیہ کو واضح کردیا کہ پہلے مرحلے میں جو کچھ تشدد کے واقعات رونما ہوئے دوسرے مرحلے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ضلع سطح پر تحفظ کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ووٹ سے دو دن قبل تمام تیاریاں مکمل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران صرف بانکوڑہ میں مرکزی فورسز کی 170 کمپنیاں تعینات رہیں گی۔ مشرقی مدنی پور میں مرکزی فورسز کی 199 کمپنیاں تعینات رہیں گی۔ مغربی مدناپور میں 210 مرکزی فورسز کی کمپنیاں تعینات رہیں گی۔ سندر بن میں 72 کپمنیاں تعینات رہیں گی۔ دوسرے مرحلے میں 750 سیکٹر ہوں گے۔ مرکزی فورسز کے علاوہ انسپیکٹر اور سب انسپکٹر سطح کے افسر بھی پولنگ کے دوران تعینات رہیں گے۔ کسی طرح کا ناخوشگوار واقع پیش آنے کی صورت میں 624 کوئک ریسپشن ٹیم موجود رہیں گی۔

ان سب کے علاوہ ہیوی ریڈنگ فلائنگ اسکواڈ اور ناکا چیکنگ کا انتظام رہے گا۔ دوسری جانب ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نندی گرام پر خاص نظر رکھی جائے گی۔ نندی گرام میں کل بوتھ 347 ہیں۔ نندی گرام میں ووٹنگ کے دوران کوئک ریسپشن کی 21 ٹیمیں تعینات ہوں گی۔واضح ہوکہ مرحلے میں سخت نگرانی کے باوجود تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔دوسرے مرحلے میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو اس پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.