ETV Bharat / city

کولکاتا کی ایک عمارت میں دھماکہ، 4 افراد زخمی

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے کڑایا تھانہ علاقے میں اچانک سلینڈر پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے، جس کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے۔ جائے حادثہ فارنسک کی ٹیم پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔

wb_kol_01_ blast in  kolkata building 4 person injured_dry_7204837

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 1:07 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی دارالحکومت کولکاتا کے کڑایا تھانہ کے علاقہ اہیر پوکھر میں صبح ایک عمارت میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ابتدائی جانچ کے مطابق دھماکہ گیس سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ کولکاتا پولس اور فارنسک ٹیم موقع پر پہنچ کر دھماکہ کی اصل وجہ تلاش کی جا رہی ہے۔جانکاری کے مطابق کولکاتا کے کڑایا تھانہ کے علاقہ اہیر پوکھر میں آج صبح 6.30 بجے زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی گئی، جس کے بعد پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ آس پاس کے لوگ اپنے گھروں سے نکل گئے۔

ایک پانچ منزلہ عمارت جو 8/3 اہیرپوکھر فرسٹ لین میں ہے کے سب سے نیچے والے منزل کے ایک مکان میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں گھر کی دیوار زمین بوس ہو گئی ہے اور اس کے گھر کے چار افراد آنند داس، ان کی اہلیہ کیرن داس، ان کا نو سالہ بیتا اور ایک بھتیجی زخمی یوئے ہیں۔ جن میں ایک شخص زیادہ زخمی ہے۔

مزید پڑھیں: عالیہ یونیورسٹی کا بحران تشویش ناک، سہ فریقی میٹنگ کا مطالبہ

تمام زخمیوں کو ایس ایس کے ایم میں داخل کرایا گیا ہے۔ موقع پر کولکاتا کڑایا تھانہ کی پولس اور فارنسک ٹیم پہنچ کر معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گھر کے اندر موجود گیس سلینڈر کے اور الیکٹرسٹی کنیکشن سے میں کوئی خاص نقصان نہیں ہوا ہے ابھی جانچ ہو رہی ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.