ETV Bharat / city

ٹینگرا: ترنمول اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ، 30 افراد زخمی - شمالی کولکاتا

ساتویں مرحلے میں ووٹ ڈالے جانے سے قبل شمالی کولکاتا کے ٹینگڑا علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں تیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

Tmc
Bjp
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 8:18 PM IST

مغربی بنگال میں 26 اپریل کو ساتویں مرحلے میں 36 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے. اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے.

کولکاتا اور اس کے اطراف میں زبردست سکیورٹی انتظامات ہونے کے باوجود سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے.

ساتویں مرحلے میں ووٹ ڈالے جانے سے 12 گھنٹوں قبل کولکاتا میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی.

جھڑپ میں دونوں جانب سے تقریباً تیس افراد زخمی ہوئے ہیں. پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا.

حالات کو قابو میں کرنے کے لیے مرکزی فورسز اور آر اے ایف کی بھی مدد لی گئی. حالات پر قابو پانے کے بعد جھڑپ میں ہوئے زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا.

زخمیوں میں آٹھ افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے. علاقے میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں.

جھڑپ کے بعد ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان الزام اتراشی کا سلسلہ جاری ہے دونوں ایک دوسرے پر علاقے میں فساد برپا کرنے الزام لگارہے ہیں.

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.