مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں علی الصبح دردناک سڑک Nadia Accident Death حادثے میں 17 افراد کی موت ہوگئی ہے اور کئی لوگ کی حالت نازک ہے۔
جانکاری کے مطابق نادیہ ضلع کے ہنسکھلی تھانے کے پھولباری علاقے کے شمشان گھاٹ Crematorium لے جا رہے ایک ارتھی کی گاڑی کو ایک لاری نے ٹکر مار دی۔ جس میں حادثہ پیش آیا۔
اطلاع کے مطابق ایک میٹاڈور گاڑی آدھی رات کے قریب نادیہ کے ہنسکھلی تھانے Hanskhli police station کے پھول گھر سے گزر رہی تھی تاہم اس دوران اچانک گاڑی بے قابو ہوگئی اور پتھروں سے لدی ایک لاری کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں 17 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
حادثہ نصف شب کے بعد پیش آیا جس کی وجہ سے فوری طور پر ریسکیو کام شروع نہ ہوسکا، جس کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
مزید پڑھیں:
زخمیوں کا ضلع ہستپال میں علاج کیا جارہے ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کہر کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جبکہ پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔