ETV Bharat / city

کیرالہ اسمبلی میں کانگریس نے ستیسن کو اپوزیشن رہنما منتخب کیا - کانگریس ہائی کمان

کانگریس ہائی کمان نے سابق اپوزیشن رہنما رمیش چینّیتھلا کے مقام پر ستیسن کو اپوزیشن کانیا رہنما منتخب کرنے کا فیصلہ کیا۔

V D Satheesan
V D Satheesan
author img

By

Published : May 22, 2021, 7:59 PM IST

کانگریس ہائی کمان نے ہفتہ کو کیرالہ اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما کے طورپر وی ڈی ستیسن کومنتخب کیا۔

کانگریس کی قیادت والے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یوڈی ایف) کے اقتدارمیں آنے کی ناکامی کے بعد کانگریس ہائی کمان نے سابق اپوزیشن رہنما رمیش چینّیتھلا کے مقام پر ستیسن کواپوزیشن کانیا رہنما منتخب کرنے کا فیصلہ کیا۔ ریاست میں چھ اپریل کے اسمبلی انتخابات میں کل 140 سیٹوں میں سے کانگریس کو 41 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی تھی۔

ہائی کمان نے سینئر رہنما ملکارجن کھڑگے سے ملی رپورٹ کے بعد ستیسن کو اپوزیشن کے لیڈر کے طورپر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ستیسن پراور اسمبلی انتخابی حلقے کی قیادت کرتے ہیں اور کیرالہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے نائب چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم پنانگڈ ہائی اسکول سے مکمل کی اور سیکریٹ ہارٹ کالج سے گریجویشن اور راج گری کالج آف سوشل سائنسز سے پوسٹ گریجویشن کیا۔ اس کے علاوہ کانگریس لیڈر نے تریویندرم کیرالہ لااکیڈمی اینڈ کالج سے ایل ایل بھی اور گورنمنٹ لا کالج، ترووننت پورم سے ایل ایل ایم کیا ہے۔ کچھ وقت کے لئے انہوں نے کیرالہ ہائی کورٹ میں اپنی سروس دی۔

ستیسن سال 2006 کے کیرالہ اسمبلی انتخابات میں پروور سے الیکشن جیتا تھا اور انہوں نے اپنے حریف کے اے دناکرن کو شکست دی تھی۔ سال 2011 میں وہ پھر سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی اور انہوں نے اپنے حریف ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے پی روندرن کو 11349 ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔

اس سال کیرالہ اسمبلی الیکشن میں وہ پروور انتخابی حلقے سے منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنے حریف سی پی آئی کے ایم ٹی نسکن کو 21301 ووٹوں سے شکست دی۔ انہوں نے آر لکشمی پریا سے سے شادی کی ہے اوران کی ایک بیٹی اُنّی مایا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.