ETV Bharat / city

بی جے پی رہنما سومک بھٹا چاریہ پر حملہ

author img

By

Published : Oct 6, 2020, 9:17 PM IST

ریاست بنگل کے ٹیٹا گڑھ میں بی جے پی رہنما منیش شکلا کے قتل کے بعد آج ایک بار پھر بی جے پی رہنما و جنوبی بشیر ہاٹ کے سابق رکن اسمبلی سومک بھٹاچاریہ پر کولکاتا کے ڈائمنڈ ہاربر میں کچھ شرپسندوں نے حملہ کر دیا ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی گئی ان کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا ہے۔

بی جے پی رہنما سومک بھٹا چاریہ پر حملہ
بی جے پی رہنما سومک بھٹا چاریہ پر حملہ

ریاستی بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ آج پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کے لئے جاتے وقت کولکاتا کے ڈائمنڈ ہاربر میں پارٹی کے رہنما سومک بھٹاچاریہ پر حملہ کیا گیا ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

یہ واقعہ جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر کے شہدیب پور علاقے میں پیش آیا ہے۔اس حملے سومک بھٹاچاریہ کے علاوہ سات سے آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان کو علاج کے لئے ایک مقامی غیر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بی جے پی رہنما سومک بھٹاچاریہ کے گاڑی کے علاوہ چار پانچ گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو قریب لوگوں نے ان گاڑیوں کو گھیر لیا اور ان کو زد و کوب کیا۔

سومک بھٹاچاریہ کا دعوی ہے کہ یہ لوگ ترنمول کانگریس کے حامی تھے۔ان کے ہاتھوں ڈنڈے اور لوہے کی سلاخیں تھی۔لیکن ترنمول کانگریس نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

بی جے پی کی طرف سے آج ڈائمنڈ ہاربر محکمہ دفتر کے سامنے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔جس میں شامل ہونے کے لئے جاتے وقت راستے میں بی جے پی رہنما پر حملہ ہوا۔

جنوبی بشیر ہاٹ کے سابق رکن اسمبلی اور رہنما سومک بھٹاچاریہ نے اس حملے کے بعد کہا کہ 'ریاست میں قانون کی بالا دستی نہیں ہے ہر طرف شرپسندوں کا راج ہے، حملے کے وقت پولس سے مدد طلب کرنے پر کوئی مدد نہیں ملی'۔

اس سے قبل بھی کئی بار سومک بھٹاچاریہ پر حملے ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.