ریاست مدھیہ پردیش کے شہر کٹنی سے صرف 10 کلو میٹر کے فاصلے پر کالورا روڈ پر ایک ہرن کا ریوڑ پایا گیا۔ ہرن کو دیکھتے ہی ڈرائیور وہاں جمع ہونے لگے ہرن نے جیسے ہی لوگوں کو دیکھا، وہ جنگلوں کی طرف بھاگ نکلے۔ لیکن راہگیروں نے محکمہ جنگلات کو بھی اطلاع دی۔
جب پہاڑی علاقوں میں پانی کی تلاش میں گھومنے والے جنگلی جانوروں کو پانی نہیں ملتا ہے، تو وہ پیاس بجھانے کے لئے میدانی علاقوں میں ہجرت کرتے ہیں اور شکاریوں کے ہاتھوں اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں۔