ETV Bharat / city

کیمور میں خاتون کا بے رحمانہ قتل - خاتون جمونی نار گاؤں کی رہائشی چھوٹے لال رام کی اہلیہ منتورا دیوی بتائی گئی۔

ریاست بہار کے کیمور میں قتل کی واردات پیش آئی ہے۔

کیمور میں خاتون کا بے رحمانہ قتل
کیمور میں خاتون کا بے رحمانہ قتل
author img

By

Published : May 4, 2020, 7:58 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 4:16 PM IST

نامعلوم افراد نے بے رحمی سے خاتون کا قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ادھورا بلاک کے تحت جمونی نار گاؤں کی ایک پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خاتون کی گردن کاٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔

اس واردات کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق مقتول خاتون جمونی نار گاؤں کی رہائشی چھوٹے لال رام کی اہلیہ منتورا دیوی بتائی گئی۔

اس سلسلے میں ادھورا پولیس اسٹیشن افسر امود کمار نے بتایا کہ جیسے ہی پولیس کو اطلاع ملی کہ خاتون کا قتل ہوا ہے۔ فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچی۔اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھبھو ا صدر اسپتال بھیج دیا۔

بتایا گیا کہ متوفی خاتون جنگل سے پھل لینے کے بعد واپس گھر جارہی تھی۔ اسی دوران، گھات لگا کر حملہ کرتے ہوئے ملزموں نے گاوں سے کچھ ہی فاصلے پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔خاتون کے جسم کے کئی حصوں پر اسکے نشان نظر آئے۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 4:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.