بہار کے ضلع کیمور میں زہریلی شراب پینے سے تین افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ دو شخص کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ ان کو بہتر علاج کے لیے بنارس منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے تین افراد کڈاسن اور شیخپورہ کے رہنے والے تھے۔ بھبھوا پولیس کے مطابق زہریلی شراب سے مرنے والوں کی شناخت چندریکا پاسوان موضع شیخپورہ، لالو بند موضع کڈاسن اور رامکیسی کہار موضع کڈاسن کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں سے دو کی آخری رسوم انتظامیہ کو بغیر اطلاع دیئے ادا کر دی گٸی ہیں، جبکہ ایک شخص کی آخری رسوم ابھی تک نہیں ادا کی گئی ہیں، وہیں دوسری جانب دو لوگوں کی حالت کافی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔