ETV Bharat / city

’اساتذہ کی آواز کو مسلسل دبایا گیا‘

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 11:33 PM IST

گزشتہ بیس روز سے کانٹریکٹ اساتذہ مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ جیسے مطالبات کو لیکر حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں اساتذہ کی ہمت اور حوصلہ بڑھانے کے لیے ٹی ای ٹی اساتذہ یونین کے ریاستی کنوینر راجو سنگھ نے شرکت کی اور ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو بھی کی۔

state convener of TET Teachers Union Raju Singh Special interview with etv bharat
ٹی ای ٹی اساتذہ یونین کے ریاستی کنوینر راجو سنگھ سے خصوصی گفتگو

گزشتہ بیس دنوں سے کانٹریکٹ اساتذہ کے ہڑتال سے جہاں ایک طرف بچوں کی تعلیم کا شدید نقصان ہو رہا ہے وہیں دوسری جانب احتجاجی مظاہرہ کرنے والی تنظیموں کے سربراہان بھی اپنے مطالبات پر بضد ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتے اس وقت تک ہم لوگ سڑکوں پر اتر کر آئینی طریقے سے اپنے حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، پورے بہار میں چار لاکھ کانٹریکٹ اساتذہ کے سڑکوں پر آنے سے تعلیمی نظام متاثر ہوا ہے۔

اسی ضمن میں سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی ہمت اور حوصلہ بڑھانے کے لیے ٹی ای ٹی اساتذہ یونین کے ریاستی کنوینر راجو سنگھ نے آج ارریہ پہنچ کر احتجاج کر رہے اساتذہ سے ملاقات کرکے ان کی حمایت میں آواز بلند کی۔

اس دوران راجو سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی اور اساتذہ کے موجودہ مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ساتھ ہی حکومت کی نیت پر کئی سوال اٹھائے۔

راجو سنگھ نے کہا کہ یہ حکومت تانا شاہ ہو گئی ہے اور بچوں کے تعلیمی نقصان کی ذمہ دار صرف نتیش حکومت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے قبل از وقت ہی مطلع کیا تھا کہ حکومت ہمارے مطالبات پر توجہ دے مگر اسے سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ایک عرصے سے ہم اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں مگر حکومت ہمیشہ ہم لوگوں کو ٹھگنے کا کام کر رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے اساتذہ پر فرضی مقدمہ درج کرکے انہیں پریشان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تنظیم ایسے اساتذہ کے ساتھ پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے اور قانونی لڑائی لڑے گی، مگر ہم کسی بھی صورت میں جھکینگے نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.