ETV Bharat / city

لاک ڈاون میں سماجی کارکنان کے قابل ستائش اقدامات - کیمور ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری

ضلع کیمور میں کورونا وائرس کے اثرات کو روکنے کے ساتھ ساتھ جہاں حکومت کی جانب اہم قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ وہیں سماجی کارکنان مالی تعاون کر کے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

social workers important role plays in the district kaimur due to corona virus
لاک ڈاون میں سماجی کارکنان کے قابل ستائش اقدامات
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 9:52 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری سے ڈی اے وی بھبھوا کے ڈاٸرکٹر دنیش سنگھ نے ملاقات کر کے کورونا وائرس سے نمٹنے اور غریب افراد کی مدد کے لیے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں ایک لاکھ روپے بطور عطیہ پیش کیا ہے۔

لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے بحران کے درمیان متعدد سماجی کارکن اور عوامی نماٸندگان، وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں پیسہ دے رہے ہیں۔

ضلع میں فنڈز کے علاوہ متعدد سماجی و ملی کارکنان ضرورت مندوں کے درمیان کھانا کے ساتھ ساتھ اناج بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے کہا کہ 'کورونا انفیکشن کے بحران کے درمیان 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بہت سے لوگوں نے تعاون کیا ہے۔'

بہت سارے سماجی کارکنوں کی طرف سے بھی بحران کی اس گھڑی میں غریب، مساکین، ضرورت مندوں کی مدد کے لیے تیار شدہ کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے ضلع کے باشندوں سے کہا کہ ضلع انتظامیہ ضروری اشیاء کی کمی نہیں ہو نے دے گی اور ہر شخص کو مناسب قیمت پر اشیاء خوردونوش دستیاب کرایا جائے گا۔ سماجی کارکنوں کی مدد سے غریبوں، ضرورت مندوں کو اشیاء خورد ونوش وضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.