ETV Bharat / city

راشٹریہ جنتادل کے سینئررہنما آنندی یادو نہیں رہے - راشٹریہ جنتادل

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں حزب اختلاف راشٹریہ جنتادل کے سینئر رہنما رگھوونش پرساد کی موت کے چند گھنٹے بعد ہی راشٹریہ جنتا دل کے ایک اورسالہ سینئر رہنما آنندی یادو بھی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

Senior Leader Anandi Yadav passes away
راشٹریہ جنتادل کے سینئررہنما آنندی یادو نہیں رہے
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 9:43 PM IST

اس واقع کے بعد ضلع ارریہ کی عوام اپنے دو رہنما کو بیک وقت کھو دینے کا صدمے میں ہے، بلا تفریق تمام پارٹی کے رہنماؤں نے آنندی یادو کی موت کو ارریہ ضلع کے لئے عظیم خسارہ بتایا ہے۔

راشٹریہ جنتادل کے سینئررہنما آنندی یادو نہیں رہے

آنندی یادو سکٹی اسمبلی حلقہ سے بھاجپا پارٹی سے دو بار رکن اسمبلی رہ چکے تھے، مگر 2019 کے پارلیمانی انتخاب میں وہ راشٹریہ جنتادل میں شامل ہوئے تھے اور خیر وقت تک پارٹی کے لئے وقف رہے۔

دل کا دورہ پڑنے کے سبب آنندی یادو کو پورنیہ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور لڑکی ہے

آنندی یادو کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے ناقابل افسوس واقعہ بتایا۔ کانگریس کے وچار شعبہ کے ضلع صدر پروفیسر ایم اے ایم مجیب نے کہا کہ آنندی یادو ارریہ ضلع کے ہردلعزیز شخصیت تھے، سکٹی اسمبلی حلقہ کے لئے انہوں نے کئی ترقیاتی کام کئے جس وجہ سے وہ عام لوگوں میں مقبول تھے۔

ان کے بے وقت موت سے ہم لوگوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔آنندی یادو نے عظیم اتحاد کے متحد ہونے میں اہم رول ادا کیاتھا۔ اب ان جیسی شخصیت ارریہ ضلع کو نہیں مل سکےگی۔

راشٹریہ جنتادل کی خاتون رہنما و ضلع صدر عرشی پروین عرف لولی نواب نے کہا کہ وہ ہمارے لیے سرپرست کی حیثیت سے تھے، رہنما سے اوپر اٹھ کر وہ ایک نیک دل انسان تھے، ان کے دلوں میں غریبوں، مجبوروں، بے سہاروں کے لئے جگہ تھی۔ انہوں نے بلاتفریق سبھی طبقات کا خیال رکھا۔ ان کے انتقال سے راشٹریہ جنتادل نے اپنا ایک مضبوط رہنما کھو دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

بلاک سطح پر بھیم آرمی کی تشکیل

ارریہ راشٹریہ جنتادل کے نائب صدر کمال حق نے کہا کہ' آنجہانی آنندی یادو ایک مضبوط اور زمین سطح کے رہنما تھے، انہوں نے اپنی سیاسی سفر کا آغاز مکھیا کے طور پر کیا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ دو بار ایم ایل اے رہے، اس بار بھی سکٹی اسمبلی حلقہ سے راشٹریہ جنتا دل کے انتخابی نشان سے ان کی مضبوط دعویداری تھی، افسوس کہ وہ ہم سے رخصت ہو گئے۔ان کے ذریعہ کئے گئے کاموں سے آنندی یادو کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.