ETV Bharat / city

جوکی ہاٹ کے موجودہ رکن اسمبلی شاہنواز عالم کا ٹکٹ کٹا

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 5:55 PM IST

آر جے ڈی نے ارریہ ضلع کے جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ سے سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں پارٹی نے اپنا امیدوار منتخب کیا ہے۔ جبکہ موجودہ رکن اسمبلی کو ٹکٹ سے محروم کردیا گیا ہے۔

sarfaraz alam got ticket from rjd  to contest election in jokihat

ارریہ : آج کے دور میں یہ سچ ثابت ہو رہا ہے کہ سیاست کب کس کو عرش سے فرش پر لا دے، یہ کوئی نہیں کہہ سکتا، ارریہ ضلع میں سب سے زیادہ سرخیوں میں رہنے والا سیٹ جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ میں ایسا ہی کچھ ہوا ہے، یہاں سے آر جے ڈی سے موجودہ رکن اسمبلی شاہنواز عالم کو ٹکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا ہے، یہاں سے اب آر جے ڈی کے امیدوار شاہنواز کے بڑے بھائی اور سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم پر پارٹی کے اعلیٰ لیڈران بے بھروسہ کیا ہے۔

پارٹی نے سرفراز کو امیدوار کا اعلان کرتے ہوئے ٹکٹ دیا ہے۔ کافی دنوں سے جوکی ہاٹ کے عوام میں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ آخر دونوں بھائیوں میں یہاں سے امیدوار کون ہوگا، اب سرفراز عالم کے نام کے ساتھ یہ قیاس آرائی بھی ختم ہو گئی۔

ویڈیو

سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم اس سے قبل جوکی ھاٹ سے تین بار رکن اسمبلی اور نتیش حکومت کابینہ میں ایک بار وزیر رہ چکے ہیں. تسلیم الدین صاحب کے وفات کے بعد ان کی سیٹ پر سرفراز عالم فتحیاب ہوئے تھے جبکہ 2018 کے ضمنی انتخاب میں سرفراز کی سیٹ سے ان کے چھوٹے بھائی سرفراز عالم رکن اسمبلی چنے گئے تھے. تسلیم الدین خاندان کا جوکی ہاٹ پر عرصہ دراز سے قبضہ رہا ہے، یہاں اب تک 11 بار ہوئے انتخاب میں 9 بار تسلیم الدین یا ان کے صاحبزادوں نے جیت درج کی ہے. حالانکہ تسلیم الدین خاندان کو سیاسی وراثت کو ختم کرنے کا منشاء رکھنے والے مخالفین لیڈران اس بات سے تقویت ضرور ملی تھی کہ دونوں بھائی الگ الگ پارٹی سے انتخابی میدان میں اتریں گے مگر اب نظارہ بدل گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے شاہنواز عالم نے ٹکٹ کاٹے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی فی الحال وہ پٹنہ میں ہیں اور آگے کا لائحہ عمل ارریہ پہنچ کر اپنے حامیوں سے مل کر طے کریں گے۔

انہوں نے فون پر یہ بھی بتایا کہ لالو جی اور تیجسوی یادو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آگے اور بھی کام لیا جائے گا۔ لیکن اب ارریہ پہنچنے کے بعد ہی طے کروں گا کہ آگے کیا کرنا ہے۔ اس خبر کے بعد سے شاہنواز عالم کے حامیوں میں مایوسی کی لہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.