ETV Bharat / city

فاربس گنج: بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف احتجاج

بہار اسمبلی انتخابات کے نزدیک آتے ہی عوام بھی بیدار ہو گئی ہے اور گزشتہ پانچ برسوں کا حساب مانگ رہی ہے۔

فاربس گنج: بی جے پی کے رکن اسمبلی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 2:31 PM IST

ضلع ارریہ کے فاربس گنج اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی منچن کیسری کے خلاف زبردست احتجاج ہوا، سینکڑوں عوام نے آج ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ کی رہائش گاہ پہنچ کر منچن کیسری کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور کہا کہ اس بار فاربس گنج سے کس بھی صورت میں منچن کیسری کو پارٹی ٹکٹ نہ دے، چونکہ عوام کی نظر میں ان کی شبیہ اچھی نہیں ہے، اگر پارٹی منچن کیسری کو ٹکٹ دے گی تو ہم لوگ اس کی پرزور مخالفت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات: ایل جے پی این ڈی اے سے الگ ہوگی؟

احتجاج کرنے پہنچے اوراہی پچھم کی عوام نے اوراہی کے مکھیا سنیل کمار منڈل کو ٹکٹ دینے کا زوردار مطالبہ کیا، سنتوش کمار منڈل نے کہا کہ اس مرتبہ فاربس گنج سے سنیل کمار منڈل کو بی جے پی نے ٹکٹ دیا تو جیت یقینی ہے، اور اگر موجودہ رکن اسمبلی کو دوبارہ امیدوار بناتی ہے تو ہم لوگ مخالفت کریں گے، لوگوں کا کہنا تھا کہ اس بار امیدوار بدلنے کی ضرورت ہے، منچن کیسری غریب، مزدور طبقہ کے لوگوں سے کم اور سرمایہ داروں سے زیادہ تعلق رکھتے ہیں، منچن کیسری زمین سے جڑ کر نہیں بلکہ اے سی میں بیٹھے رہے اور ترقیاتی کاموں میں صفر رہے۔

اورائی باشندہ بیچنی دیوی نے کہا کہ ہمارے گاؤں میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں، ہم لوگوں ایک بار نہیں کئی بار رکن اسمبلی کے پاس گئے مگر توجہ نہیں دی گئی، ہم لوگ آج بھی سڑک، اندرا آواس، روزگار، پینے کے لیے صاف پانی سے محروم ہیں، اگر اس بار بی جے پی نے امیدوار نہیں بدلا تو فاربس گنج کی عوام امیدوار کا مخالفت کرے گی، اس موقع پر رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ آئے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اعلیٰ کمان سے ملاقات کر کے عوام کی بات رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.