ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں شہریت ترمیمی قانون پر اپنی رائے رکھتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کشن گنج رکن اسمبلی قمرالہدی نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت جھوٹ پرمبنی ہے۔
دونوں جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں اور بھارتی عوام کو گالی دے رہے ہیں۔ رکن اسمبلی نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک طرف امیت شاہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے دوسری طرف کہتے ہیں مہاجرین نکالے جائیں گے، کیا بھارت کے مسلمان مہاجر ہیں؟
قمرالہدی نے وزیر اعلی نتیش سرکار پر نشانہ سادھتے ہویے کہا کہ سنہ 2015 میں یہ حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی کی سخت خلاف تھی۔
انتخابی مہم کے دوران وزیر اعلیٰ اپنی ہر تقریر میں کہتے تھے کہ وہ مودی کے ساتھ نہیں ہیں اور نہ مستقبل میں کبھی جائیں گے۔
لیکن ایسا نہیں ہوا، بعد میں نتیش کمار نے مودی حکومت سے ہاتھ ملا لیا۔اب جب شہریت ترمیمی قانون کی بات آئی تو یہاں بھی انہوں نے قانون کی حمایت میں ریاستی عوام کو بہکانے کا کام کیا ہے۔
اب پھر سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ وہ بہار میں این آر سی نافذ ہونے نہیں دیں گے۔ قمرالہدا نے کہا کہ دراصل نتیش کمار کھسکتی زمین کو بچانے کے لئے پھر جھوٹ بول رہے ہیں۔
غور طلب ہیکہ شہریت ترمیمی قانون کو منظوری ملنے کے بعد سے بہار میں نتیش حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے ہو رہے ہیں۔
مسلسل ہو رہے ان احتجاجی جلوس و مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے نتیش کمار نے پھر اپنے رنگ بدلنے شروع کر دیے ہیں۔جس حکومت نے قانون کی حمایت کی تھی اب وہی قانون کے خلاف نظر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: طلبا پر الزام عائد کرنا کیا انصاف ہوگا؟
پرشانت کشور، ڈاکٹر خالد انور، غلام رسول بلیاوی، مجاہد عالم اور نوشاد عالم وغیرہ نے میڈیا میں بے باکانا طور پر اپنی رائے بھی رکھے۔