ETV Bharat / city

کٹیہار: سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت، تین افراد زخمی

بہار کے ضلع کٹیہار کے کرسیلا تھانہ علاقہ میں منگل کی صبح دو گاڑیوں کے درمیان ہوئی ٹکر میں چھ افراد کی موت اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کٹیہار: دو گاڑیوں کے مابین تصادم، چھ کی موت، تین زخمی

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 7:30 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ' قومی شاہراہ نمبر 31 پر کوسی پل کے نزدیک ٹرک اور اسکارپیو کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں اسکارپیو میں سوار 6 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

اسکارپیو پر سوارسبھی افراد شادی کے لئے لڑکا دیکھنے پورنیہ گئے تھے اور واپس پورنیہ سے سمستی پور کے روسٹرا کی جانب لوٹ رہے تھے تبھی کوسی پل کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے اسکارپیو ٹکرا گئی۔ مرنے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں: گیا: ہسپتالوں میں 'دی دی کی رسوئی' کی شروعات

ذرائع نے بتایا کہ' اس حادثہ کے بعد قومی شاہراہ پر لمبا جام لگ گیا۔ حادثہ کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا'۔

۔یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.