ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات 2020: جے ڈی یو امیدوار مجاہد عالم نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

کشن گنج ضلع کے تحت کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے جنتادل یونائیٹڈ ( جے ڈی یو) کے امیدوار کے طور پر مجاہد عالم نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

jdu candidate mujahid alam files nomination form kochadhaman

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 7:44 PM IST

اس موقع پر مجاہد عالم کے ساتھ جے ڈی یو کے متعدد رہنماؤں کے علاوہ ضلعی صدر پروفیسر بلند اختر ہاشمی، جے ڈی یو کے اسٹار کیمپینر میں شمار قانون ساز کونسل کے رکن مولانا غلام رسول بلیاوی سمیت متعدد سرکردہ رہنما موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق مجاہد عالم نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ضلع ہیڈکوارٹر دفتر پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ویڈیو

واضح رہے کہ کشن گنج ضلع کے کل چار اسمبلی حلقوں میں تیسرے مرحلے یعنی 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جس میں کوچادھامن اسمبلی حلقہ بھی شامل ہے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے لیکن کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے اب تک صرف ایک ہی امیدوار نے اپنا پرچہ داخل کیا ہے۔

ماسٹر مجاہد عالم کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے مسلسل دو مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ پہلی دفعہ سنہ 2014 کے ضمنی انتخابات میں جبکہ دوسری دفعہ 2015 کے بہار اسمبلی انتخاب میں انہیں کامیابی ملی تھی۔ وہیں تیسری مرتبہ جے ڈی یو کے ٹکٹ پر آج پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کوچادھامن کی عوام ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر انہیں ووٹ دے گی۔

مجاہد عالم نے کہا کہ بہار کے ہردلعزیز وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پورے بہار میں 15 برسوں میں انصاف کے ساتھ ترقی کی مہم چلائی ہے اور ریاست بھر میں جو ترقیاتی کام کیے ہیں اس کی بدولت ہی بہار و کوچادھامن کی عوام اس مرتبہ بھی انہیں ووٹ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ' آئندہ پانچ برسوں کی مدت کار میں نتیش کمار کی قیادت میں کشن گنج ضلع میں سرکاری و غیر سرکاری صنعت و کل کارخانے کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔ ہر گھر اور کسانوں کے ہر کھیت تک پانی پہنچانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان جو روزگار کیلئے باہر بھٹکنے پر مجبور ہیں انہیں ان کے علاقے میں ہی روزگار مہیا کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ تاکہ انکی معاشی ترقی ہوسکے۔

واضح رہے کہ اس بار تین مرحلے میں بہار اسمبلی انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.