ETV Bharat / city

'اشیائے خوردونوش والی گاڑیوں کو نہ روکا جائے' - ھ کورونا وائرس کے انفیکشن کے مد نظر آفس کی سرگرمیوں کی معلومات

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے کلکٹر پرشانت کمار نے فاربس گنج کے بی ڈی او کو ہدایت دی کہ وہ ضروری سامان مثلاً سبزیاں، پھل اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش لے جانے والی گاڑیوں کو نہ روکیں۔

food and vegetable vehicles should not stopping
فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 5:06 PM IST

ضلع کلکٹر پرشانت کمار و ایس پی دھورت سائلی نے آج ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے بلاک ترقیاتی افسر سمیت تمام تھانہ انچارجز، سی ای او اور متعلقہ افسران کے ساتھ کورونا وائرس کے انفیکشن کے مد نظر آفس کی سرگرمیوں کی معلومات حاصل کی۔

جائزہ کے دوران ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی طرف سے بتایا گیا کہ متعدد جگہوں سے شکایت موصول ہو رہی ہے کہ کچھ افراد غیر ضروری طور پر آمد و رفت کر رہے ہیں، جس سے انفیکشن کے پھیلاؤ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، لہٰذا گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کے تحت چیکنگ کی جائے اور اگر ضروری دستاویز نہ ملے تو ان پر قانونی کارروائی کی جائے'۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ جو لوگ بھی ضلع میں باہر سے داخل ہو رہے ہیں ان کی مکمل جانچ ہو اور ضرورت پڑنے پر صدر ہسپتال تک پہنچائیں۔ پرشانت کمار نے فاربس گنج کے بی ڈی او کو ہدایت دی کہ وہ ضروری سامان مثلاً سبزیاں، پھل اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش لے جانے والی گاڑیوں کو نہ روکیں۔ اس کے لیے سب ڈویژنل افسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ تاجروں اور چیمبر آف کامرس کے ساتھ میٹنگ کریں'۔

اسی طرح سے تمام بلاک کے افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ راشن کارڈ ہولڈروں کو مفت میں ایک ماہ کے اناج کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔ وہیں ایس پی دھورت سائلی نے تمام متعلقہ تھانہ انچارج کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں ماسک اور سینیٹائزر کی بلیک مارکیٹنگ کی خبر آ رہی ہے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایسے لوگوں پر سخت کارروائی کریں۔ اس بیماری سے نپٹنے کے لیے ضلع میں کنٹرول روم بھی بنائے گئے ہیں جس کا نمبر 06453-222309،222306،222307،222308 ہے۔ اسی کے ساتھ عام لوگوں سے اپیل بھی ہے کہ باہر سے آنے والے لوگوں کی تعداد کے بارے میں معلومات دیں تاکہ ان کا بر وقت طبی معائنہ کیا جا سکے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.