ریاست بہار کے ضلع کیمور میں انڈین ریڈ کراس ضلع برانچ کے رضاکاروں کی جانب سے کورونا متأثرین اور کورنٹین کیے گئے لوگوں کے لیے امدادی سامان فراہم کیا گیا۔
کورونا کی وبا کو روکنے کے لیے ریڈ کراس سوساٸٹی نے ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری کی درخواست پر امدادی سامان کے دو سو پچیس پیکٹ تیار کیے ہیں۔
امدادی پیکٹ میں ایک کلو چوڑا، آدھا کلو گڑ ، ایک سکیمر، برش، ٹوتھ پیسٹ، گوبھی، کنگھی، ڈیٹال صابن، ہیئر آئل وغیرہ شامل تھا۔
اس امدادی خدمات کو انجام دینے میں ہریشکیش جیسوال ، ہیلتھ منیجر کم نوڈل آفیسر ، صدر اسپتال ، سول سرجن ڈاکٹر ارون کمار تیواری ریڈ کراس کی نگرانی کمیٹی کے سکریٹری ، پرسن کمار مشرا ، خزانچی پریم پرکاش پانڈے ، منیجنگ کمیٹی کے ممبر گوپال پرساد ، ارون کمار اپادھیائے ، سریش اگروال ، مننا پانڈے ، اروند جیسوال ، آچاریہ کاشی ناتھ مشرا ، جتیندر اپادھیائے ، نانہک رام ، شانتی دیوی ، اکھلیش دبے ، مدن تیواری اور چیف امریندر سنگھ چتن کے نام قبل ذکر ہیں۔