ETV Bharat / city

'غریب لوگوں کو افطار کروانا اہم مقصد' - 'غریب لوگوں کو افطار کروانا اہم مقصد'

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں بہار یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے غریب روزے داروں کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا۔

بہار یوتھ آرگنائزیشن
author img

By

Published : May 20, 2019, 11:32 PM IST

بہار یوتھ آرگنائزیشن نے پیر کے روز غرباء و مساکین کے افطار کی دعوت کرکے اپنے 8 برس پرانے روایت کو برقرار رکھا، اس دعوت کی خاص بات یہ ہے کہ افطار میں چوڑا اور چکن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

بہار یوتھ آرگنائزیشن

بہار یوتھ آرگنائزیشن کے رکن زاہد انور نے بتایا کہ ہم لوگ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ اوپر والے نے ہمیں یہ خدمت کا موقع دیا۔ صاحبِ حیثیت لوگوں کو تو سبھی لوگ عمدہ دسترخوان پر بلاتے ہیں مگر غریب لوگ چھوٹ جاتے ہیں، بس ہماری یہی کوشش ہے کہ غریب لوگوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جائے۔

Intro:بہار یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے غریب روزہ داروں کے لئے افطار کا اہتمام

ارریہ : رمضان المبارک کے مہینے میں جہاں دیگر عبادات کا تذکرہ آیا ہے وہیں شام کے اوقات روزہ داروں کو افطار کرانا بھی عبادت میں شمار ہے اور قرآن پاک میں اس کی بڑی فضیلت آئی ہے. حدیث پاک میں ہے جس شخص نے کسی روزہ دار کو افطار کرائی خواہ وہ ایک گلاس پانی، ایک گھونٹ لسی یا ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ کے نزدیک بندہ کا یہ عمل کافی پسند ہے اور اس پر اجر کا وعدہ ہے.

Body:اسی ضمن میں ارریہ میں بہار یوتھ آرگنائزیشن (BYO) تنظیم کی جانب سے ایسے روزہ داروں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جنہیں غربت کی وجہ سے افطار میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، BYO گزشتہ آٹھ سالوں سے ایسے غربا و مساکین کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کرتی آ رہی ہے، اس افطار میں ارد گرد کے سارے لوگ شامل ہوتے ہیں اور دعائیں دیکر جاتے ہیں. افطار میں بالخصوص چوڑا اور چیکن کا اہتمام ہوتا ہے.

Conclusion:بہار یوتھ آرگنائزیشن کے رکن زاہد انور نے بتایا کہ ہم لوگ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ اوپر والے نے ہمیں یہ خدمت کا موقع دیا. صاحب حیثیت لوگوں کو تو سبھی لوگ عمدہ دسترخوان پر بلاتے ہیں مگر یہ غریب لوگ چھوٹ جاتے ہیں، بس ہماری یہی کوشش ہے کہ ایسے لوگوں کو بھی عمدہ لوازمات سے افطار کرایا جائے.

بائٹ...... زاہد انور، بہار یوتھ آرگنائزیشن
بائٹ...... روزہ دار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.