ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات 2020: ووٹ شماری کل، تیاریاں مکمل - کسی بھی طرح کی الیکٹرانک آلات پر مکمل پابندی

ارریہ : بہار ریاستی انتخاب کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد اب کل ووٹ شماری کا عمل باقی ہے جس کو لیکر ارریہ ضلع انتظامیہ پوری طرح مستعد اور چوکس ہے۔ دیر شام مارکیٹنگ یارڈ میں تمام پولس اہلکار کل کے لیے تیاری کرتے دکھے۔

araria: bihar polls 2020 counting preparation completed

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 11:01 PM IST

مارکیٹنگ یارڈ میں ہی ارریہ ضلع میں چھ اسمبلی حلقہ جوکی ہاٹ، ارریہ، سکٹی، رانی گنج ،فاربس گنج اور نرپت گنج کے لئے ہوئی ووٹنگ کی گنتی ہوگی۔ اسی ضمن میں آج ضلع کلکٹر پرشانت کمار، ایس پی ہردے کانت، ایس ڈی پی او پشکر کمار ووٹ شماری مراکز پر پولس اہلکار کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور کئی ضروری ہدایات جاری کی۔

ویڈیو
ضلع کلکٹر پرشانت کمار اعلیٰ افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو ذمہ داری جن افسران کے متعلق ہے وہ اسے پوری جوابدہی کے ساتھ انجام دیں گے، ووٹ شماری مرکز کے ارد گرد دفعہ 144 نافذ ہوگا، کسی بھی عام لوگوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، جن افسران کو الیکشن کمیشن کی جانب سے داخلہ پاس جاری کیا گیا ہے وہی پاس دکھا کر اندر داخل ہو سکیں گے، علاوہ ووٹ شماری مرکز کے اندر کسی بھی طرح کی الیکٹرانک آلات پر مکمل پابندی ہوگی. اگر کوئی لے کر آتا ہے تو اس کے لئے گیٹ پر ہی ایک کاؤنٹر رہے گا وہ وہاں جمع کر کے ہی اندر داخل ہو سکیں گے.

ایس پی ہردے کانت نے کہا کہ میڈیا حضرات کو موبائل اندر لانے کی اجازت ہے مگر وہیں تک جہاں ان کے بیٹھنے کا نظم ہوگا، اس سے آگے وہ موبائل نہیں لے کر آ سکیں گے. ہر اسمبلی حلقہ ووٹ شماری مرکز پر مائیک کا نظم ہے، ایک ہال میں صرف 14 ٹیبل ہی ہو گی جس پر ووٹ شماری کا کام ہوگا. ووٹ شماری مرکز سے باہر جو بھی کامیاب امیدوار ہوں گے انہیں کسی بھی طرح کی جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.