ETV Bharat / city

ارریہ: ڈاکٹر کی لاپرواہی سے خاتون کی موت - ارریہ میں موت کا وقعہ

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ان دنوں پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے ہو رہی اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن ضلع انتظامیہ اس جانب بے توجہی برت رہی ہے۔

ڈاکٹر کی لاپرواہی سے خاتون کی موت
ارریہ: ڈاکٹر کی لاپرواہی سے ایک خاتون کی موت
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 11:41 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:20 AM IST

ایسا ہی ایک معاملہ گزشتہ شب شہر کے آزاد اکیڈمی واقع سائرہ نرسنگ ہوم میں پیش آیا جہاں آپریشن کے دوران خاتون کی موت ہوگئی، واقعہ کے بعد ہلاک شدہ خاتون کے اہل خانہ نے نرسنگ ہوم میں زبردست ہنگامہ کیا عوام کو مشتعل دیکھ کر ڈاکٹر وہاں سے فرار ہو گئے۔

ڈاکٹر کی لاپرواہی سے خاتون کی موت

مذکورہ واقعہ شب کے گیارہ بجے پیش آیا، بتایا جاتا ہے کہ رام پور کودرکٹی باشندہ شیام لال منڈل کی اہلیہ نیتا دیوی سائرہ نرسنگ ہوم میں پتھری کا آپریشن کرانے آئی تھی، ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد آپریشن کرنے کی بات کہی۔

اس کے بعد دیر رات تک مریضہ کا آپریشن جاری تھا لیکن دوران علاج ہی خاتون نے دم توڑ دیا۔

واقعہ کی خبر کے بعد قرب و جوار کے کچھ لوگوں نے آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کو کمرے میں بھی بند کر دیا لیکن مقامی لوگوں کی مدد سے اسے باہر لایا گیا۔

مریضہ کی موت کس وجہ سے ہوئی ہے؟ اس کی اصل وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے کیونکہ ڈاکٹر موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔

ادھر نگر تھانہ پولس نے سائرہ نرسنگ ہوم پہنچ کر ہنگامہ کرتے رہے۔

پولیس نے ہلاک شدہ خاتون کے اہل خانہ کو تسلی دے کر معاملہ کی چھان بین شروع کردی ہے۔

نگر تھانہ ایس آئی مرتنجے کمار نے بتایا کہ جس کی بھی لاپرواہی سے خاتون کی موت ہوئی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.