ETV Bharat / city

کٹیہار: ایک ہی کنبہ کے چار افراد جھلس کر ہلاک - لاشیں پوسٹ مارٹم

ریاست بہار کے کٹیہار ضلع میں موم بتی سے لگی آگ کے سبب سات ماہ کے بچے سمیت ایک ہی کنبہ کے چار افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

کٹیہار: ایک ہی کنبہ کے چار افراد جھلس کر ہلاک

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 9:04 PM IST

بہار میں کٹیہار ضلع کے آباد پور تھانہ علاقہ میں آگ میں جھلس کر ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ شیوانند پور گاؤں میں پیر کی رات کو جھونپڑی میں موم بتی سے لگی آگ کے سبب موسمی خاتون (08) ، اجمیری خاتون (03) محمد ایوب (سات ماہ) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ رنکی خاتون (30) اور نوربھا خاتون شدید طور پر جھلس گئیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سبھی افراد خانہ سو رہے تھے۔

زخمیوں کو کٹیہار صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران رنکی خاتون کی بھی موت ہو گئی۔ واقعہ کی جانکاری کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہیں۔

دریں اثناء پولیس سپرنٹنڈنٹ نے واقعہ کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.