ETV Bharat / city

نہرو یوا کیندر کی جانب سے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

سوامی وویکا نند کی جینتی کے موقع پر شہر کے رام کرشن آشرم کے بڑے میدان میں نہرو یوا کیندر ارریہ کی جانب سے طلباء کے درمیان پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف طلبا و طالبات نے حصہ لیا اور اپنے جوہر کا مظاہرہ کیا۔

araria: nehru yuva kendra organize painting competition

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 7:18 PM IST

ارریہ میں نہرو یوا کیندر کی جانب سے ایک ہفتے سے چل رہے وویکا نند جینتی پروگرام کے اختتام کے موقع پر پیٹنگ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز آشرم کے مہراج سوامی وجے نند اور سوامی اکھلانند مہراج نے شمع روشن کر کے کیا جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر ڈی ڈی سی منوج کمار شامل ہوئے۔

ویڈیو
ڈی ڈی سی نے اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' نوجوان اور طلباء کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا کام 'نہرو یوا کیندر' شروع سے کرتی آرہی ہے جو قابل ستائش ہے۔ میرا ماننا ہے ہر نوجوان میں کچھ نہ کچھ صلاحیتیں موجود ہیں مگر انہیں ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، اگر ایسے نوجوانوں کی صحیح نشوونما کی گئی تو یہ مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈی ڈی سی نے کہا کہ سوامی وویکا نند نوجوانوں کے لیے ایک بہترین رول ماڈل ہیں، ان کی زندگی سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے'۔پینٹنگ مقابلہ میں شہر کے پانچ اسکول کے تیس بچے شامل ہوئے، پینٹنگ کے لیے صفائی، کورونا اور ماحولیات کے موضوع کا انتخاب کیا گیا۔ مقابلے میں موہنی دیوی میموریل اسکول، ارریہ پبلک اسکول ،گرلس آئیڈیل اکیڈمی ،کیریئر گائیڈ اکیڈمی کے بچے شامل ہوئے۔ اول، دوئم اور سوم آنے والے بچوں کو سرٹیفکیٹ اور میمنٹو دے کر حوصلہ بڑھایا گیا۔

اس موقع پر 'نہرو یوا کیندر' کے سکریٹری کرم ویر کمار نے کہا کہ یہ پروگرام ایک ہفتہ سے چل رہا تھا جو آج اختتام ہوا۔ ہم لوگوں کی کوشش ہوتی ہے اختتامی پروگرام کے موقع پر طلباء کے درمیان مقابلہ جاتی پروگرام منعقد ہو اور ان کا حوصلہ بڑھایا جائے۔ اس موقع پر نہرو یوا کیندر کے دیگر کارکنان بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.