ETV Bharat / city

ارریہ: زمینی تنازعہ میں جھڑپ، پانچ زخمی

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 10:26 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ کے بیلسارا پنچایت کے وارڈ نمبر 6 میں زمینی تنازعہ معاملے میں دو فریق کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی جس میں پانچ لوگ زخمی ہو گئے۔

araria: land dispute issue, five injured

زخمیوں کا علاج ارریہ صدر ہسپتال میں چل رہا ہے۔ زخمیوں میں محمد علی ولد غلام علی، بشیر احمد ولد مرحوم شکور احمد، سبطین رضا ولد سید یوسف رضا، ملک ریاض ولد جیلانی میاں، سرفراز احمد ولد بلال احمد کا نام شامل ہے. سبھی بیلسارا پنچایت کے باشندہ ہیں۔

ویڈیو

دراصل معاملہ یہ ہے کہ غلام علی کے گھر کے پاس کی خالی زمین کے سلسلے میں ہیں جہاں گاؤں کے ہی رہنے والے قطب الدین، مرزا عامر، انیس فاروقی اپنے حامیوں کے ساتھ زمین پر قبضہ کرنے آئے جس پر غلام علی نے اس کی مخالفت کی۔ غلام علی کا دعویٰ ہے کہ یہ زمین اس کی ہے جس پر یہ لوگ زبردستی قبضہ کرنے آئے ہیں، اگر ان کے پاس کوئی کاغذ ہے تو وہ دکھائیں۔ اسی بات کو لیکر دونوں فریق میں زبردست جھڑپ ہوئی، دونوں فریق نے ایک دوسرے پر لاٹھی ڈنڈے سے حملہ کیا۔ غلام علی نے بتایا کہ یہ لوگ ہر خالی زمین پر قبضہ کرنے کا دھندہ کرتے ہیں، گاؤں میں کئی لوگوں کی زمین پر اسی طرح قبضہ کر رکھا ہے۔ جو کمزور قسم کے لوگ ہیں وہ ان کے خلاف آواز نہیں اٹھاتا۔

ادھر جوکی ھاٹ تھانہ کے ایس ایچ او ساجد حسین نے کہا کہ دونوں فریق نے ایک دوسرے پر معاملہ درج کیا ہے، معاملہ زمین کا ہے جس کی جانچ کی جائے گی۔ تاہم دوسرے فریق کے حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، جنہیں پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.