ETV Bharat / city

ارریہ میں سیلاب کا قہر جاری، راتوں رات 100 مکانات بہہ گئے

ضلع ارریہ کے بھنگی گاؤں کا پنچایتی علاقہ پوکھریا کے وارڈ نمبر 8 کی حالت زار اور وہاں کسم پرسی میں زندگی گزار رہے لوگوں کے لیے سیاسی رہنماؤں اور برسر اقتدار جماعت کے پاس محض اب پھر جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں، یہاں کی عوام جن حالات سے دوچار ہے اس کا ذمہ دار آخر کون ہے؟۔

Araria district completely flooded
ارریہ میں سیلاب کا قہر جاری، راتوں رات 100 مکانات زیرآب
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 6:14 PM IST

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ایک جانب جہاں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے عوام سے پھر بڑے بڑے اور خوشکن وعدے کیے جارے ہیں، وہیں ارریہ ضلع کے بہنگی گاؤں کا پوکھریا پنچایت کا وارڈ نمبر 8 پوری طرح سیلاب کی زد میں ہے۔

ارریہ میں سیلاب کا قہر جاری، راتوں رات 100 مکانات زیرآب

سیاسی جماعتیں عوام سے بڑے بڑے وعدے کر کے جیت کر اقتدار میں تو آ جاتی ہیں لیکن جیتنے کے بعد عوام سے کیے گئے ان کے سارے وعدے محض ایک مذاق بن کر رہ جاتے ہیں۔

ارریہ ضلع کا بہنگی گاؤں کا پوکھریا پنچایت کا وارڈ نمبر 8 چہار جانب سے سیلاب کی زد میں ہے، سیلاب اور پانی کے تیز بہاؤ کے سبب راتوں رات 100 سے زائد گھر پانی میں بہہ گئے۔ علاقے کی عوام کو نہ دن میں سکون ہے اور نہ راتوں کو چین۔ وجہ سیلاب کا خوف ہے۔

برسر اقتدار جماعت کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کے رہنما بھی انتخابات کو لے کر کافی سر گرم ہیں لیکن جو عوام انہیں جیت سے سرفراز کرتی ہے انہیں ہی وہ نظر انداز کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی انتخابات 2020: نوجوانوں کا ووٹ اتنا اہم کیوں؟

اب حالیہ مصیبت سے ان لٹے پٹے گاؤں والوں کو کون راحت پہنچائے گا اور ان کی بازآبادکاری کیسے ہوگی۔ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے کیوں کہ جن کے مکانات بہہ گئے ہیں وہ اب بھی ضلع انتظامیہ سے مدد کی امیدیں لگائے ہوئے ہیں لیکن ان کی حالت زار کو جاننے اور سمجھنے کے لیے ابھی تک کسی بھی افسر نے وہاں کا دورہ کرنے کی زحمت نہیں کی ہے کیوں کہ ان کے سر پر انتخابات کو پرامن طریقے سے منعقد کرانے کی ذمہ داری ہے۔ لوگوں کی پریشانیوں سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.