ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں واقع ارریہ کالج میں نئے سیشن کے تحت داخلے کا سلسلہ جاری ہے، مگر طلبہ کی ایک بڑی جماعت ارریہ کالج احاطہ میں انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے۔ احتجاج کر رہے طلبا کو کالج کے پرنسپل پروفیسر عبد الرؤف نے بلا کر ملاقات کی اور مسائل سے واقفیت کے بعد ان مسائل کے حل کرائے جانے کی یقین دہانی کرائی۔
مہتشم اختر نے کہا کہ' طالبات بڑی مشکل سے داخلہ کے لئے دور دراز سے آتی ہیں مگر انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑ رہا ہے، پورنیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں تاکہ کسی طالب علم کا مستقبل خراب نہ ہو۔
مزید پڑھیں: خطہ سیمانچل کے معروف رہنما تسلیم الدین کے یاد میں تعزیتی نشست
مہتشم اختر نے مزید بتایا کہ' اس ضمن میں کالج کے پرنسپل سے ہماری ملاقات اور بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ' داخلہ کا اختیار ہم سے چھین لیا گیا ہے، جو گائیڈ یونیورسٹی سے ہمیں ملتا ہے اسی پر عمل درآمد ہوتے ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس معاملے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے خصوصی سے بات کریں گے، جیسے ہی ہمیں داخلہ کا نوٹیفکیشن موصول ہوگا ہم فوری طور سے طلباء کے لئے داخلے کا نوٹس جاری کریں گے۔