ETV Bharat / city

ارریہ: آنجہانی رام بلاس پاسوان کو خراج عقیدت - رام بلاس پاسوان کے تصویر پر گلپوشی کی

ارریہ: لوک جن شکتی پارٹی کے بانی و سابق مرکزی وزیر رام بلاس پاسوان کے انتقال پر آج لوک جن شکتی پارٹی کے کارکنان نے پارٹی آفس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

araria: bjp party workers pay tribute ramlas paswan

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 7:57 PM IST

تعزیتی نشست میں سب سے پہلے ایل جے پی کے ضلعی صدر منیش پاسوان و ارریہ سے ایل جے پی کے امیدوار ببن سنگھ یادو و دیگر کارکنوں نے رام بلاس پاسوان کی تصویر پر گلپوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور دو منٹ خاموش رہ کر ان کی روح کی شانتی کے لیے دعا کی۔

ویڈیو

ضلعی صدر منیش پاسوان نے کہا کہ رام بلاس پاسوان بھارت کے واحد دلت رہنما تھے جنہوں نے غریب، بے سہارا، مظلوموں اور دلت کی آواز بن کر ابھرے۔ رام بلاس پاسوان بھارت کے دوسرے بھیم راؤ امبیڈکر تھے جنہوں نے پوری زندگی پسماندہ لوگوں کے حق میں آواز بلند کی۔ رام بلاس پاسوان نے چھ وزرئےاعظم کے ساتھ کام کیا اور ان کی مدت نہایت شاندار رہی، جب وہ وزیر ریل تھے تو پورے بھارت میں ریلوے لائن کا جال بچھا دیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر بنے تو ایک تاریخ رقم کر دی، آج ہر ہاتھ میں جو موبائل ہے وہ در اصل رام بلاس پاسوان جی کی ہی دین ہے۔

ارریہ سے ایل جے پی امیدوار ببن سنگھ نے کہا کہ رام بلاس پاسوان نے غریبوں کے لیے خود کو وقف کر دیا تھا، ان کا دروازہ ہر ایک مظلوم کے لیے کھلا ہوا رہتا تھا، ابھی حالیہ لاک ڈاؤن میں رام بلاس پاسوان بیمار رہتے ہوئے ایک ایک بہاری مزدوروں کے لیے پریشان رہتے تھے، اپنے کارکنوں کو ہر حلقہ میں بھیج کر راحت رسائی کا کام کرایا، یہاں تک کہ وہ اپنا روٹین چیک اپ بھول جاتے تھے مگر کارکنان کہاں کہاں کام کئے اس کی خبر رکھتے تھے۔ خراج عقیدت کے بعد کارکنان نے رام بلاس پاسوان کی ارتھی کو پنار ندی میں بہا دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.