دہلی، پنجاب اور ہریانہ میں نئے زرعی قوانین کے خلاف مسلسل احتجاج و مظاہرہ ہو رہا ہے۔ دہلی کی سرحدوں پر کسان کثیر تعداد میں زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کے مطالبات کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے ہیں۔
احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ اب آہستہ آہستہ پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔ اسی ضمن میں آج ارریہ میں بھی اکھل بھارتی کسان سنگھرش سمیتی کے زیر اہتمام شہر کے بس اسٹینڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نئے زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے ضلع سربراہ ڈاکٹر ایس آر جھا نے کہا کہ 'ملک کے لاکھوں کسان گذشتہ دو ماہ سے دہلی کی سرحدوں پر اس ٹھٹھرتی ٹھنڈ میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ مگر یہ مودی حکومت اقتدار کے نشے میں اس قدر چور ہے کہ انہیں ان کی تکالیف کا اندازہ بھی نہیں ہے۔ جس طرح حکومت نے بغیر صلاح و مشورہ کے لاک ڈاؤن لگایا تھا، اسی طرح زرعی قوانین کو بھی بنایا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ہر حال میں اسے منسوخ کرے، مگر حکومت اپنی ضد پر اڑی ہے۔
مزید پڑھیں: لالو یادو کی طبی رپورٹ پیش نہیں ہونے پر ہائی کورٹ ناراض