ETV Bharat / city

خطہ سیمانچل کے معروف رہنما تسلیم الدین کے یاد میں تعزیتی نشست

خطہ سیمانچل کے معروف سیاسی رہنما مرحوم تسلیم الدین کی یوم پیدائش پردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، ضلع بھر کی مسجدوں میں بھی ان کی یاد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

خطہ سیمانچل کے معروف رہنما تسلیم الدین کے یاد میں تعزیتی نشست
خطہ سیمانچل کے معروف رہنما تسلیم الدین کے یاد میں تعزیتی نشست
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 4:11 PM IST

ریاست بہار کے خطہ سیمانچل کے معروف رہنما تسلیم الدین جنہیں لوگ 'سیمانچل گاندھی' کہا کرتے تھے۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ضلع کی مختلف مساجد میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

خطہ سیمانچل کے معروف رہنما تسلیم الدین کے یاد میں تعزیتی نشست

وہیں مرحوم تسلیم الدین کے دروازے پر واقع مسجد امجدیہ میں بھی ان کے فرزند و جوکی ہاٹ سے ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے اپنے والد کے یوم پیدائش کے موقع پر قرآن و خوانی و دعائیہ نشست کا انعقاد کیا۔

اس دعائیہ نشست میں علاقے کے معروف علماء کرام و دانشوران نے شرکت کی اس موقع پر دعائیہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم ارریہ بیرگاچھی کے ناظم اعلیٰ مولانا شاہد نے کہا کہ'ایک کسان کے گھر پیدا ہوئے مرحوم تسلیم الدین کی خدمات ناقابل فراموش ہے، انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز اسی سرزمین سے کیا تھا اور پھر یہیں سے بہتر کارکردگی کی وجہ سے پنچایتی انتخاب سے لےکر پارلیمان تک پہنچے، عوام کی بلا تفریق خدمات کی وجہ سے وہ کئی دفعہ ریاستی وزیر و مرکزی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہے

مفتی نعمان قاسمی نے کہا کہ' مرحوم نے بحیثیت ممبر پارلیمان ہوتے ہوئے سیمانچل کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی جس میں انہیں کامیابی ملی۔ وہیں رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے کہا کہ' یہاں کی عوام والد مرحوم کو آج بھی اسی شدت سے یاد کرتی ہے جیسے ان کی زندگی میں، ان کے جانے کا غم آج بھی ہمیں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ضلع کا ایسا نمائندہ جو مسائل کے حل کے لیے دربار لگاتا ہے

انہوں نے جس راستے پر چل کر ارریہ کی ترقی کا خواب دیکھا تھا اسے پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے، آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ والد کی دعا کا ہی ثمرہ ہے۔ اس موقع پر ایم ایل اے کی جانب سے غرباء و مسکین کو خصوصی ہدیہ بھی پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.