ETV Bharat / city

ارریہ ہائی اسکول سے سبکدوش پرنسپل کے لیے الوداعیہ تقریب کا انعقاد

ارریہ ہائی اسکول کے پرنسپل اطہر حسین اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے، اسکول انتظامیہ کی جانب سے ان کے لیے ایک الوداعیہ تقریب منعقد کی گئی۔

a farewell program inaugurated for araria high school Retirement principle Athar Hussain
ارریہ ہائی اسکول سے سبکدوش پرنسپل کے لیے الوداعیہ تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 9:44 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں واقع ارریہ کا معروف عصری درس گاہ، ارریہ ہائی اسکول کے پرنسپل اطہر حسین اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں، اس موقع پر اسکول انتظامیہ اسکول کے احاطہ میں ان کے لیے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی ضلع ایجوکیشن آفیسر راج کمار شریک ہوئے، جبکہ نظامت کے فرائض اسکول کے استاذ محمد اقبال نے انجام دیئے۔

ارریہ ہائی اسکول سے سبکدوش پرنسپل کے لیے الوداعیہ تقریب کا انعقاد

اس موقع پر سبکدوش ہو رہے پرنسپل اطہر حسین کی جگہ پر نئی پرنسپل محترمہ نشاط حفیظ نے چارج بھی لیا۔ تقریب میں اسکول کی جانب سے اطہر حسین کو شال، گلدستہ اور یادگاری تحائف بھی پیش کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ایجوکیشن آفیسر راج کمار نے کہا کہ' محمد اطہر حسین درس و تدریس کے حوالے سے ایک معتبر نام ہے، انہوں نے اپنے دور مدت میں اسکول کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا پرنسپل کے عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے ہمیشہ اسکول، یہاں کے اساتذہ اور طلبہ کی بہتری کے لئے فکر مند رہے، اسکول کو سجانے سنوارنے میں ان کی قربانی قابل تعریف ہے، اب یہاں سے یہ سبکدوش ہو رہے ہیں مگر اسکول کو جب جب ان کی ضرورت محسوس ہوگی ان سے استفادہ کیا جائے گا۔

farewell program
سبکدوش پرنسپل کے لیے الوداعیہ تقریب کا انعقاد

مزید پڑھیں:

ارریہ: عالمی یوم ایڈس کے موقع پر بیداری مہم

وہیں سبکدوش پرنسپل اطہر حسین نے کہا کہ میں اس اسکول میں 16 جنوری 2014 کو بحیثیت پرنسپل بحال ہوا تھا، اس چھ سال میں مجھ سے جہاں تک ممکن ہو سکا اسکول کو مزید آگے بڑھانے میں میں نے ہر ممکن کوشش کی۔اپنے گھر سے زیادہ اسکول کو اپنا گھر اور یہاں کے اساتذہ و طلبہ کو اپنا کنبہ سمجھا۔ میں ضرور یہاں سے سبکدوش ہو رہا ہوں مگر اسکول کو جب جب میری ضرورت ہوگی ترجیحی طور پر حاضر رہوں گا۔ اس موقع پر اسکول انتطامیہ و طلبا وطالبات کے ساتھ ساتھ بندھو ناتھ جھا، اشرف حیات، متھلیش کمار، راجندر پرساد، اسنیہا کماری وغیرہ بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.