معاملہ خالق کالونی میں واقع دریائے نیلہ کے کنارے پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع واردات پر پہنچی۔ مقتول نوجوان کی شناخت رشیم سلمانی ولد انیس کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کا تعلق ساکن محلہ سے ہے۔
پولیس کے مطابق یہ نوجوان ہیئر ڈریسر تھا۔ قتل کی خبر سنتے ہی لوگوں کا ایک بہت بڑا مجمع موقع واردات پر جمع ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول شادی شدہ ہے اور اس کی دو بیٹیاں ہیں۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس کو مقتول کے پاس سے منشیات کے انجیکشن برآمد ہوئے ہیں۔ انجیکشن سے قیاس لگایا جا رہا ہے کہ یہ واقع منشیات کی تجارت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
موقع پر پہنچنے والے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش بھٹ نے میڈیا کو قتل کے متعلق بتایا کہ یہ واقعہ علاقے میں بڑھتے ہوئے منشیات کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔