حکام نے بتایا کہ شام کو یہ اعلان کیا جائے گا کہ آیا اتوار کے روز شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوگا یا نہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کی شام کو بھاری بارشوں اور بادل پھٹنے کی وجہ سے زوجیلا پاس کے نزدیک مٹی کے تودے گر آئے تھے جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک بند ہوا تھا اگر چہ جمعرات کے روز ٹریفک کی نقل وحمل بحال کی گئی تھی لیکن بعد ازاں اس کو دوبارہ بند کیا گیا تھا۔