ETV Bharat / city

لداخ میں کووڈ-19 سے مزید تین اموات - خطے میں کورونا وائرس

خطے میں کورونا وائرس کے 790 فعال معاملات ہیں جبکہ 71 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

covid
covid
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 6:16 PM IST

مرکز کے زیر انتظام لداخ میں کورونا وائرس سے مزید تین اموات اور 73 نئے کیسز ریکار ڈ کیے گئے ہیں۔ وہیں خطے میں اموات کی تعداد 71 تک پہنچ چکی ہے۔

خطے میں کورونا وائرس سے اب تک 5 ہزار 913 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

عہدیداران نے بتایا 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لیہ میں کووڈ-19 سے تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے بعد ضلع میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے جبکہ 38 ہلاکتیں ضلع کارگل میں درج کی گئی ہیں۔

آج کے تازہ بلٹین کے مطابق لیہہ میں 65 افراد کووڈ-19 سے مثبت پائے گئے ہیں جبکہ کارگل میں آٹھ افراد مثبت سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
'برائے مہربانی یہ تجویز نہ کریں کہ دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کیا کہے گا'

عہدیداروں نے بتایا 'کووڈ کے کامیاب علاج کے بعد 61 مریضوں کو لیہہ اور سات دیگر افراد کو کارگل میں ہسپتالوں سے چھٹی دی گئ ہے۔ اس کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار 502 تک پہنچ چکی ہے۔

ایسے میں اب لداخ میں کووڈ-19 کے 790 فعال کیسز موجود ہیں، جن میں سے لیہ میں 651 اور کارگل میں 139 کیسز موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.